فہرست مضامین

اہم مآخذ

یہ کام قرآن مجید کے وسیع حوالوں پر مبنی ہے۔ عربی متن آن لائن قرآن ایپ (جسے کنگ سعود یونیورسٹی، سعودی عرب نے بنایا ہے )سے لیا گیا ہے، https://quran.ksu.edu.sa

اس کتاب میں قرآنی آیات کے ترجمہ کیلیے بنیادی اردو ترجمہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہے۔ جو عرفان القرآن کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ لیکن اسکے علاوہ دیگر مشہور تراجم جیسےفتح محمد جالندھریؒ اور  مولانامحمد جوناگڑھیؒ کے تراجم قرآن، تفہیم القرآن (مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ)، مفہوم القرآن (علامہ غلام احمد پرویزؒ)، تدبرقرآن (مولانا امین احسن اصلاحیؒ)، البیان (جاوید احمد غامدی صاحب) سے جا بجا استفادہ کیا گیا ہے ۔

قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے ، قرآنی سورت کا نمبر پہلے ذکر کیا گیااس کے بعد آیت نمبر مثال کے طور پر ، حوالہ (17:15) بتاتا ہے کہ اس سے مراد سورہ 17 کی آیت 15 ہے۔

اس کام میں استعمال ہونے والی کتب  حدیث  کی تفصیل اگلے صفحے پر ہے ۔ زیادہ تر معاملات میں ، حدیث نمبر ، عربی متن اور ترجمے ان ویب سائیٹس سے لیے گئے ہیں۔
(https://sunnah.com)
(https://islamicurdubooks.com )

نوٹ: اگرچہ قرآن کی آیات اور احادیث کے اقتباسات کے حوالے سے مناسب احتیاط برتی گئی ہے ، پھر بھی کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ براہ کرم  آپ کی نظروں سے جو غلطی گزرے ہمیں اس کے بارے میں بتائیں  ہم اسے اپنے آن لائن ایڈیشن اور اگلے پرنٹ ایڈیشن میں درست کرسکیں۔

صحاحِ ستہ (حدیث کی چھ مستند ترین کتابیں)

  1. محمد بخاریؒ کی صحیح بخاری (متوفی 870 عیسوی / 256 ھ)
  2. مسلم ابن الحجاجؒ کی صحیح مسلم (متوفی 875 عیسوی / 261 ھ)
  3. ابن ماجہؒ کی سنن ابن ماجہ (متوفی 887 عیسوی / 273 ھ)
  4. ابو داؤدؒ کی سنن ابی داؤد (متوفی 889 عیسوی / 275 ھ)
  5. امام ترمذیؒ کی جامع ترمذی (متوفی 892 عیسوی / 279 ھ)
  6. امام نسائیؒ کی سنن نسائی (متوفی 915 عیسوی / 303 ھ)

حدیث کے بنیادی مجموعے

  1. امام مالکؒ ابن انس کی موطا  امام مالک (متوفی 795 عیسوی)
  2. امام شافعیؒ کی مسند الشافعی (متوفی 820 عیسوی)
  3. عبد الرزاقؒ الصنعانی کی مصنف عبد الرزاق (متوفی 826 عیسوی)
  4. ابن ابی شیبہؒ کی مصنف ابن ابی شیبہ (متوفی 849 عیسوی)
  5. امام احمد بن حنبل کی مسند احمد بن حنبل ؒ(متوفی 855 عیسوی)
  6. محمد البخاریؒ کی الادب المفرد (متوفی 870 عیسوی)
  7. ابوبکر احمد البزار ؒ کی مسند البزار (متوفی 905 عیسوی)
  8. 8۔ ابو یعلٰی الموصلیؒ کی مسند ابو یعلٰی (متوفی 919 عیسوی)
  9. ابن حبانؒ کی صحیح ابن حبان (متوفی 965 عیسوی)
  10. الطبرانیؒ کی المعجم الکبیر (متوفی 970 عیسوی)
  11. الدارقطنیؒ کی سنن الدارقطنی (متوفی 995 عیسوی)
  12. البیہقیؒ کی شُعب الایمان(متوفی 1066 عیسوی)
  13. البیہقیؒ کی سنن الکبرٰی اور سنن الوسطٰی (متوفی 1066 عیسوی)

حدیث کے ثانوی مجموعے

  1. ابو منصور الدیلمیؒ کی مسند الفردوس (متوفی 1162 عیسوی)
  2. المنذریؒ کی الترغیب الترہیب ؒ(متوفی 1258 عیسوی)
  3. یحییٰ ابن شرف النووی ؒ کی ریاض الصالحین (متوفی 1277 عیسوی)
  4. خطیب طبریزیؒ کی مشکٰوة المصابیح (متوفی 1340 عیسوی)
  5. علی ابن ابوبکر الہیثمیؒ کی مجمع الزوائد (متوفی 1404 عیسوی)
  6. ابن حجر عسقلانیؒ کی بلوغ المرام (متوفی 1448 عیسوی)
  7. علاوٴالدین علی متقی بن حسام الدین ہندیؒ کی کنز العمال (متوفی 1567 عیسوی)
  8. امام محمد بن سلیمان المغربیؒ کی جمع الفوائد من جامع الأصول و مجمع الزوائد ی  (متوفی 1683 عیسوی)
  9. محمد ناصر الدین البانیؒ کی سلسلہ احادیث ِصحیحہ  (متوفی 1999 عیسوی)

شیعہ مجموعاتِ حدیث

  1. محمد بن یعقوب الکلینیؒ کی کتاب الکافی (متوفی 941 عیسوی)
  2. شیخ صدوقؒ کی من لا یحضرہ الفقیہ (متوفی 991 عیسوی)
  3. شیخ طوسیؒ کی تہذیب الاحکام (متوفی: 1067 عیسوی)
  4. شیخ طوسیؒ کی الاستبصار (متوفی: 1067 عیسوی)
  5. محمد باقر مجلسیؒ کی بحار الانوار (متوفی 1699 عیسوی)