باب اول: مزدوروں کے بنیادی حقوق
(Fundamental Principles and Rights at Work)
مزدور کے حقوق اتنے اہم ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے آخری الفاظ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے ساتھ مہربانی کے بارے میں تھے۔ حضرت علیؓ روایت کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺنے ہمیں اپنی نمازوں کی پابندی کرنے، زکوٰة ادا کرنے اور اپنے ماتحتوں (غلاموں/مزدوروں اور نوکروں) کے ساتھ مہربانی کرنے کی تلقین فرمائی ہے ۔ آپﷺ ان الفاظ کو دہراتے رہے یہاں تک کہ آپﷺ کی روح ِانور قفس عنصری سےپرواز کر گئی۔“
(الادب المفرد:156)
﴿فَجَعَلَ يُوصِي بِالصَّلاَةِ وَالزَّكَاةِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ، وَقَالَ كَذَاكَ حَتَّى فَاضَتْ نَفْسُهُ﴾